امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

توشہ خانہ سے 300 ڈالرز کی مالیت کا کوئی بھی تحفہ لے جانے کی اجازت نہیں ہے ،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ توشہ خانہ سے 300 ڈالرز کی مالیت کا کوئی بھی تحفہ لے جانے کی اجازت نہیں ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیبنٹ ڈویڑن اور اس کے ماتحت اداروں کے کام کے طریقہ کار، اور گزشتہ تین سالوں کی کارکردگی سے متعلق امور کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن نے اراکین کمیٹی اور کیبنٹ ڈویژن اور اس کے ماتحت اداروں کے نمائندوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ملکی معاملات کی بہتری کے لئے اراکین کمیٹی اور کیبنٹ ڈویڑن کے ساتھ مل کر موثر حکمت عملی اختیار کی جائے گی تاکہ معاملات احسن طریقے سے سرانجام پائیں۔

اراکین کمیٹی نے بھی چیئرمین کمیٹی کے لئے بھرپور تعاون اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن نے قائمہ کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کیبنٹ ڈویژن کے انچارج وزیراعظم پاکستان ہیں۔ اس کے ماتحت ادارے اور ریگولیٹری باڈیز بھی ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کیبنٹ ڈویڑن میں کابینہ، کیبنٹ کمیٹیوں، نیشنل اکنامک کونسل اور سیکرٹریز کمیٹی سے بھیجے گئے معاملات ڈیل کیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء ،مشیروں اور گورنرز کی جانب سے بھیجے گئے معاملات بھی دیکھے جاتے ہیں۔ نئی بننے والی تمام وزارتوں، ڈویژن اور ان سے متعلقہ کام وغیرہ کا عمل بھی یہی سے شروع ہوتا ہے۔ وزراء اور مشیروں کی تقرریاں، تنخواہیں، استعفے، مراعات وغیرہ بھی کیبنٹ ڈویژن دیکھتی ہے۔ اسٹیٹ کی دستاویزات کو محفوظ کرنا، توشہ خانہ، پبلک ہالیڈیز، فلیگ رولز اور انکوائری کمیشنز وغیرہ بھی دیکھی جاتیں ہیں،کون ساکام کس وزارت نے کرنا ہے وہ بھی یہاں دیکھا جاتاہے۔

قائمہ کمیٹی کو ریگولیٹری اتھارٹیز جن میں فریکونسی الوکیشن بورڈ(FAB)، نیپرا، نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اوگرا، پی ٹی اے، پیپرا، سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی، نیشنل انٹی منی لانڈرنگ اینڈ کورٹر فنانسنگ ٹیرارزم اتھارٹی، نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کنیبس کنڑول ریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ اسپیشل سیکرٹری قائمہ کمیٹی کو متعلقہ تنظیموں ابنڈنڈ پراپرٹی تنظیم، ایسٹ ریکوری یونٹ، انسٹیولشن ریفامز سیل، اسلام آباد کلب، نیشنل آرکائیو آف پاکستان، پی ٹی ڈی سی، پی سی بی اور پرنٹ کارپوریشن آف پاکستان کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیا۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا جائے کہ ابنڈنڈ پراپرٹی کی کل کتنی جائیدادیں ہیں اور کتنی کرائے پر دی گئی ہیں اور کتنا کرایہ آتا ہے مکمل تفصیلات آئندہ اجلاس میں آگاہ کی جائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹریٹو اور سیکرٹری کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسلام آباد کلب کا ممبر بننے کے لئے کیا شرائط ہیں اگر کسی ممبر کی دوسری بیوی ہو تو وہ اسلام آباد کلب کی ممبر بن سکتی ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ملک کے کسی اور کلب میں یہ پابندی نہیں ہے تو اسلام آباد کلب میں کیوں ہے،آئندہ اجلاس میں تفصیلی آگاہ کریں جس پر اسپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن نے کہا کہ ممبر بننے کے حوالے سے کیبنٹ ڈویڑن کا کوئی کردار نہیں ہے یہ کلب کا اندرونی مسئلہ ہے۔ سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ ادارہ برائے متروکہ املاک کو 14 کروڑ روپے ماہانہ کس لئے چاہیں،20 ملازمین پر مشتمل ادارے کو 14 کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں حکومت اپنا پیشہ وصول کرنے کے لئے بنکوں سے قرض لے رہی ہے۔

قائمہ کمیٹی نے ادارہ برائے متروکہ املاک کے بجٹ کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کسی بھی کمیٹی میں کوئی ایشو اٹھائیں تو جواب ملتا ہے کہ معاملہ کیبنٹ ڈویڑن میں ہے۔117 کیسز کابینہ کے التواء کا شکار ہیں، اگر کابینہ کے لئے یہ حال ہے تو باقی محکموں کے ساتھ کیا حال ہوگا جس پر اسپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن نے کہا کہ جو ایشو بھیجا جاتا ہے وہ متعلقہ محکمے کو بھیجا دیا جاتا ہے ہم سات دن سے زیادہ کوئی فائل نہیں رکھ سکتے البتہ وفاقی کابینہ کا کوئی علم نہیں ہے۔

توشہ خانہ کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس توشہ خانہ کی پالیسی میں ترمیم کی گئی تھی جس کے مطابق اب کوئی بھی300 سے ڈالرز سے زائد مالیت کا کوئی تحفہ نہیں رکھ سکتا وہ پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر یا ایوان وزیراعظم میں نمائش کے لئے پیش کر دیا جاتا ہے۔ یہ پالیسی وفاقی حکومت نے بنائی ہے۔ تحفہ کہ کی قیمت کا تخمینہ ایف بی آر اور باہر کا ماہر بندہ لگاتا ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ ماضی میں توشہ خانہ کی نیلامی سرکاری ملازم حصہ لے سکتے تھے اب نئی پالیسی کے تحت سرکاری ملازم نیلامی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

قائمہ کمیٹی نے فروری2023 کے بعد ملنے والے توشہ خانہ کی تفصیلات طلب کر لیں۔ وزارت خارجہ امور میں دستاویزات کی تصدیق کے حوالے سے معاملہ زیر بحث لایا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ لوگوں کو کئی ماہ تک اپوئنٹمنٹ نہیں ملتی لوگ خوار ہو رہے ہیں وہاں ایک مافیا سرگرم ہے اور لوگوں کی پریشانی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور لوگوں کو سہولت فراہم کی جائے۔قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ان امور کے متعلق وزیر خارجہ سے بھی بات کی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پبلک ہالیڈیز کے نوٹیفکیشن کو آخری ٹائم میں جاری کرنے پر بھی اراکین کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی نے کہا کہ پبلک ہالیڈیز کا نوٹیفکیشن رات بارہ بجے ملتا ہے اور اگلے دن عید ہوتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کو قائمہ کمیٹی آگاہ کرے کہ نوٹیفکیشن کا اجراء مناسب وقت پر کیا جائے۔ قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ کیبنٹ ڈویژن کے پاس 18 بلٹ پروف گاڑیاں ہیں اور2016 کی پالیسی کے بعد کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی۔ ادارے کے پاس 6 ہیلی کاپٹر ہیں جن میں سے 3 فعال ہیں،2 ڈیڈ ہو چکے ہیں۔ قائمہ کمیٹی ہیلی کاپٹرز کے کرائے کے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

قائمہ کمیٹی کو سول ایوارڈز دینے کی پالیسی بارے بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان نے نئی پالیسی کی منظوری دی ہے اب ایوارڈ ان کو دیا جائے گا جو غیر معمولی کام کرتے ہیں۔ گزشتہ برس کرونا وبا میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے 300 افراد کو دیا گیا تھا۔ اب تھیم وائز ذیلی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن کو متعلقہ وزیر ڈیل کرتے ہیں ان کی تجاویز مین کمیٹی میں بھیجی جاتی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر احسن اقبال کرتے ہیں۔

وہاں سے تجاویز صدر اور وزیراعظم کو حتمی منظوری کے لئے بھیجی جاتی ہیں۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ آئی ٹی سکیورٹی کے حوالے سے کیبنٹ ڈویژن تمام وزارتوں اور ڈویڑنز کو ایڈوائزی جاری کرتے ہیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پیپرا میں بھی نیا نظام لایا گیا ہے اور ای پیڈ جاری کیا گیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں فریکونسی الوکیشن بورڈ(FAB)،پی ٹی اے اور اسلام آباد کلب کو تفصیلی بریفنگ کے لئے طلب کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کی حامل کمیٹی ہے موثر حکمت عملی کے تحت معاملات میں بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ملک و قوم کا فائدہ ہو۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، انوشہ رحمان احمد خان، عامر ولی الدین چشتی، سیف اللہ سرور خان نیازی کے علاوہ اسپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved