امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سندھ کے 9 اسپتالوں میں جدید ایمرجنسی رومز ہیں،سید مراد علی شاہ

کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ وژن کی تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے 9 اسپتالوں میں جدید ایمرجنسی رومز ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک سندھ کی تمام تحصیلوں میں ہے، 24-2023 میں 10 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ایمرجنسی سہولتیں فراہم کی گئیں، سندھ کے ایمرجنسی رومز میں آنے والے شدید بیمار بچوں کی اموات کی شرح بہت کم ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی کے تحت میں سیٹلائٹ یونٹس قائم ہیں، سیٹلائٹ یونٹس لاڑکانہ، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، سیہون، سکھر، نوابشاہ، مٹھی، خیرپور اور لیاری میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال میں شاندار نئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں، 550 بستروں پر مشتمل سرجیکل کمپلیکس اور او پی ڈی تعمیر کی، 120 بستروں پر مشتمل سائیکاٹری وارڈ اور او پی ڈی بنایا، 110 بستروں پر مشتمل نیورولوجی وارڈ اور او پی ڈی تعمیر کیا گیا، نیورو آفتھلمولوجی او پی ڈی، جناح فوڈ کمپلیکس، ایمرجنسی کی توسیع، نیورو سرجری کی تزئین وآرائش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مردہ خانہ اور جامع مسجد کی تعمیر نو کی گئی، دو سائبر نائف یونٹ، ٹومو تھراپی کے دو یونٹ اور کوبالٹ کو ایکوینوکس میں اپ گریڈ کیا گیا، ریڈیالوجی، سی ٹی، ایم آر آئی، ڈیجیٹل میموگرافی اور لیتھو ٹریپسی کی سہولت فراہم کی گئی۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ڈائیلاسز کی سہولت کی اپ گریڈیشن، لیب کمپیوٹرائزیشن اور سرجیکل روبوٹ سہولتیں فراہم کیں، ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈکس کے لیے 2025 میں نئی آسامیاں تخلیق کیں، جناح اسپتال سرجیکل کمپلیکس میں 18 آپریشن تھیٹرز اور 28 بستروں والا آئی سی یو 2020 میں قائم کیا گیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جناح اسپتال میں ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے، جناح اسپتال میں سرجیکل روبوٹ یونٹ ون 2023 میں بنایا گیا، جناح اسپتال میں دو منزلہ سرجیکل او پی ڈی کمپلیکس 2018 میں تعمیر کیا گیا، شعبہ نیورو میڈیسن اینڈ اسٹروک یونٹ 110 بستروں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں نوزائیدہ بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا گیا، سندھ حکومت نے چلڈرن اسپتال کورنگی قائم کیا ہے، اس اسپتال میں لارجسٹ لیول تھری کے این آئی سی یو اور پی آئی سی یو بنائے گئے ہیں، سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی اور جناح اسپتال کے سیٹلائٹ یونٹ میں 6 ماہ میں 13000 بچے پیدا ہوئے، سکھر میں 200 بستروں کا چلڈرن اسپتال بنایا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف موبائل ڈائیگنوسٹک اینڈ ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سروسز کا موبائل یونٹ چلڈرن اسپتال شہید بینظیر آباد میں بنایا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved