امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آٹے کے نرخوں میں اعداد وشمار کی غلط رپورٹنگ پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

لاہور ( این این آئی) آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے پر سیکرٹری فوڈ پنجاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کو معطل کر دیا۔بدھ کے روز وزیراعلی مریم نواز نے اجلاس کے دوران آٹے کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دیئے، محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹا مارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے، وزیراعلی نے آٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اس تناظر میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، سیکرٹری فوڈ پنجاب نے آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کو معطل کر دیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان کیخلاف انضباطی کارروائی شروع کر دی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودھا کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور تعینات کر دیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔

سیکرٹری فوڈ پنجاب نے کہا کہ نا اہلی، لاپرواہی اور احکامات کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا، نااہل اور سست افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں، افسران و ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں، میرٹ کے برخلاف کچھ قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر کو محکمے کی ساکھ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوامی ریلیف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved