امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاناما کا معاملہ کچھ اور ہی تھا،جسٹس طارق مسعود

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود نے پاناما سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ پاناما کیس کچھ اور ہی معاملہ تھا، 436 افراد میں سے صرف ایک خاندان کو الگ کرکے کیس چلایا گیا۔سپریم کورٹ میں پاناما اسکینڈل میں شامل 436 افراد کے خلاف تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ پاناما کیس کچھ اور ہی معاملہ تھا،

436 افراد میں سے صرف ایک خاندان کو الگ کرکے کیس چلایا گیا۔جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے ہیں مگر ایسا کیا ہوگیا تھا کہ 24 سماعتوں کے بعد ایک خاندان کے سوا دیگر تمام افراد کے کیسز الگ کردیے گئے؟ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ یہاں بیٹھ کربہت سی باتیں کرنے کو دل چاہتا ہے مگر نہیں کہہ سکتے۔

اس دوران جسٹس طارق مسعود نے جماعت اسلامی کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ کا مقصد صرف ایک خاندان کے خلاف کیس چلانا تھا ؟ ایف بی آر، ایف آئی اے، نیب اور اسٹیٹ بینک موجود ہیں، کیاریاستی اداروں کو بند کرکے سارے کام سپریم کورٹ سے ہی کرالیں؟اس پر جماعت اسلامی کے وکیل راجہ اشتیاق نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں کاحال یہ ہیکہ 3 سال پہلے نوٹس ہوا اور اب تک جواب نہیں آیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved