امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا

سڈنی (این این آئی)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا۔آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ٹیمیں ہیں، ان کے مقابلوں کے لیے بہت جوش پایا جاتا ہے۔نک ہوکلے نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نسا اسٹیڈیم ہاؤس فل تھا، آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں بھی ایسا ہی جوش تھا۔

انہوں نے کہا کہ باہمی سیریز اور سہ فریقی سیریز کے لیے معاونت کرنے کے لیے تیار ہیں، پہلے ان دونوں بورڈز کو آپس میں فیصلہ کرنا ہے، ہم میزبانی میں معاونت کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں پاک بھارت باہمی سیریز کی بحالی میں کردار ادا کر کے خوشی ہو گی، ہمارا شیڈول رواں سال بہت مصروف ہے اس لیے باضابطہ بات نہیں ہوئی، مستقبل میں ہم اگر میزبانی کرتے ہیں تو ہمیں بہت اچھا لگے گا۔چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ رواں سال سمر سیزن میں پاکستان اور بھارت کے ٹورز کے منتظر ہیں، دونوں ممالک کے فینز بھی سیریز کے دوران بہت پْرجوش ہوتے ہیں،

بھارت کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت ماضی کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہے۔نک ہوکلے نے کہ کہ ہم نے پاکستان ویمن کرکٹ کی میزبانی کی ہے، ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلنا چاہتے ہیں، چاہیں گے کہ آئی سی سی ویمن فیوچرز پروگرام بھی ہو۔افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نک ہوکلے نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کھیل پیش کیا، ان کی ٹیم میں باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں، افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، باہمی سیریز کھیلنے کے حوالے سے حکومت سے مشاورت کرتے ہیں، حکومتی اور ہیومن رائٹس باڈیز کی ایڈوائس پر آگے بڑھتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved