راولپنڈی(این این آئی)پاکستان امریکا انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق 2024کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی فورسز کی مشترکہ مشقوں میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی اور مہارتوں کا تبادلہ کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے ، مشقوں میں نشانہ بازی میں مہارتوں کیبہترین طریقے اپنانے کاپہلوبھی شامل ہے ، دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 29 جون کو نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں ہوا۔