سرگودھا(این این آئی)تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے شاہ زور ڈالہ سے جا ٹکرانے میں ایک ہی فیملی کی دو خواتین بہنوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور بچوں و دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور سمیت 13 افراد شدید زخمی ہو گے۔جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 3 مزید زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتلائی جا رہی ہے اس حادثہ میں کیری ڈبہ (سوزوکی بولان )مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ منکیرہ سے جھنگ بھکر روڈ پر موضع ناصر آباد کے قریب میانوالی سے حیدرآباد تھل جانے والی فیملی کا تیز رفتار کیری ڈبہ (سوزوکی بولان)ٹائر پھٹ جانے سے بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے شہہ زور ڈالہ سے جا ٹکرانے میں سابق امیدواروائس چیرمین یونین کونسل ڈب تحصیل پپلاں چک 18 ایم ایل کے راناعمران شفیق کی والدہ، ماموں فقیرحسین اورچچی زوجہ رانا قدیر وغیرہ چار افراد موقع پرجا نبحق اور ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ بچوں سمیت 13 افراد رانا عمران شفیق، ان کیبھائی رانا عدنان شفیق ڈرائیور اور شہ زور ڈالا کا ڈرائیور محمد رفیق وغیرہ شدید زخمی ہو گے۔جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تین مذید زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتلائی جا رہی ہے اس حادثہ میں کیری ڈبہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے۔