امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ریلوے پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے مسافر کی جان بچالی

لاہور ( این این آئی) ریلوے پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے مسافر کی جان بچالی، مسافر نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان ریلوے اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔بتایا گیا ہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر غیر متوقع اسٹاپ کیا، کیوں کہ اس ریل گاڑی کا لانڈھی میں اسٹاپ نہیں ہوتا۔

پاک بزنس ایکسپریس کے لانڈھی اسٹیشن پر اسٹاپ کرنے پر سہیل نامی مسافر ریل گاڑی سے اتر کر اسٹال سے پانی لینے گیا، لیکن وہ ابھی اسٹال پر پہنچا ہی تھا کہ ٹرین چل پڑی۔مسافر نے بھاگ کر چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش کی لیکن اس دوران اس کا ہاتھ چھوٹ گیا، اور وہ نیچے گرگیا، سہیل ٹرین کے درمیان میں پھنسنے ہی والا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار اس کی مدد کے لیے بھاگا۔ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس کے کانسٹیبل مجاہد بٹ نے فورا سے حکمت عملی کے تحت مسافر کو ٹرین کے نیچے گرنے سے روکا اور اس کو کھینچ کر اوپر کرلیا،

اس دوران مسافر کے کپڑے بھی پھٹ گئے اور اس کی چپل ٹرین کے نیچے رہ گئی۔تاہم پولیس اہلکار مسافر کی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا، اس دوران ٹرین بھی روک دی گئی اور مسافر سہیل کو خیریت سے دوبارہ ٹرین میں سوار کر دیا گیا۔بعد ازاں، مسافر نے ٹرین سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں پاکستان ریلوے اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved