مکوآنہ (این این آئی)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 30 ہزار اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ آسامیاں ختم ہونے سے پنجاب حکومت کو 20 ارب روپے کی بچت ہو گی جسے پنجاب حکومت دوسرے شعبوں میں استعمال کرے گی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 50 ہزار اسامیاں خالی ہیں۔ خالی اسامیاں ختم کرنے کی وجہ سرکاری سکولوں کا آئوٹ سورس کئے جانا بتائی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خالی آسامیوں کی فہرستوں کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے