امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کیا اسٹونک ایکس پلس کی قیمت میں 7 لاکھ 80 ہزار اضافہ کرکے دوبارہ بکنگ شروع کردی گئی

لاہور( این این آئی) لکی موٹر کارپوریشن نے اپنی کیا اسٹونک ایکس پلس کی قیمت میں 7 لاکھ 80 ہزار روپے اضافہ کرکے دوبارہ بکنگ شروع کردی ، یہ گاڑی اب پاکستان میں 55 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔ رواں سال اپریل میں کمپنی نے اسٹونک ای ایکس پلس کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے کمی کا اعلان کیا تھا تاہم بعدازاں کمپنی نے جلد ہی اسٹونک کی مزید بکنگ ستمبر تک بند کردی۔

کمپنی نے دوماہ قبل ہی بکنگ دوبارہ شروع کردی ہے یکم جولائی 2024 سے بکنگ شروع کر دی ہے اورڈلیوری دسمبر میں کی جائے گی ۔کمپنی کے مطابق توقع سے زیادہ مانگ کی وجہ سے ہمارے پاس بکنگ کو عارضی طور پر معطل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا ۔آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے کہا کہ جب کیا نے قیمت میں 15 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کی تو سرمایہ کاروں نے تمام انونٹری خریدلیتاہم قیمتوں میں کمی کے بعد سرمایہ کار اسٹونک گاڑیوں کی فروخت پر تقریباً 8 لاکھ روپے وصول کر رہے تھے۔کمپنی نے اب اسے دوبارہ متعارف کرایا ہے کیونکہ خریدار اسے تقریباً 0.8 ملین روپے زیادہ قیمت پر خریدنے کیلئے تیار تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved