امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

لاہور( این این آئی ) جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا جن کی ریٹائرمنٹ کی مدت کی تاریخ 11نومبر2028تک ہے ۔ جسٹس مس عالیہ نیلم 12نومبر1966کو پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے 1995میں ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی اور ان کا یکم فروری 1996میں بطور وکیل اندراج ہوا۔

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ( پولیٹیکل سائنس )،اسلامک یونیورسٹی آف اسلام آباد سے شریعہ لاء اور ایڈوانس شریعہ لاء میں ڈپلومہ ،پنجاب یونیورسٹی سے انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس میں ڈپلومہ اور اور پنجاب یونیورسٹی سے بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی ۔ان کی 7فروری1998بطور وکیل لاہورہائیکورٹ اور27ستمبر2008کو بطور سپریم کورٹ وکیل انرولمنٹ ہوئی ۔

انہوں نے بطور وکیل آئینی ، وائٹ کالر کرائم،سول لاء، کریمینل لاء، بینکنگ لاء اور انسداد دہشتگردی لاء کے کیسز میں پیروی کی ۔ انہوںنے سپریم کورٹ میں91،لاہور ہائیکورٹ میں 850کیسز جبکہ ٹرائل کورٹ میں1473کیسز میں پیروی کی ۔ان کا 12اپریل2013میں بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ تقرر ہوا جبکہ 16مارچ2015کو مستقل جج کے طور پر عہدے کا حلف اٹھایا۔جسٹس مس عالیہ قیام پاکستان کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی 43ویں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved