اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ یہ لوگ ہمیں کیا گرائیں گے ان کو میرا رب گرائے گا۔اڈیالہ جیل میں قائم کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔اس سے قبل راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔
