امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خواجہ آصف کا اعترافی بیان کہ ’’بجٹ میں آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر عوام پر ٹیکس لگایا گیا ہے‘‘حافظ حسین احمد

جیکب آباد (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا اعترافی بیان کہ ’’بجٹ میں آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر عوام پر ٹیکس لگایا گیا ہے‘‘ سے ثابت ہوگیا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے اشاروں پر چلایا جارہا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت آئی ایم ایف کو ملکی خودمختاری کے لیے خطرہ تو قرار دیتی ہے لیکن حکم پھر بھی ان کا مانتی ہے،

حکمران آئی ایم ایف اور امریکہ کے غلام ہیں، نااہل اور غلام حکمرانوں سے ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا، موجودہ بجٹ میں ٹیکس کی صورت میں عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا گیا ہے، بجٹ میں غریب عوام اور چھوٹے ملازمین کونشانہ بناکر بڑے جاگیرداروں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نے اپنی ہی حکومت کے خلاف دفاعی پوزیشن تو سنبھال لی ہے اب خدا کرے کہ وہ اپنی پوزیشن پر قائم رہیں اور ملک کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکالنے کے لیے اپنے وزیر اعظم کے سامنے احتجاج کریں۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کہہ رہے ہیں کہ انتخابات 2029ء میں ہونگے عطا تارڑ صاحب انتخابات 2029 سے پہلے ہونگے تارڑ صاحب جب کسی نے ’’تاڑ‘‘ لیا تو کئی لوگوں کے پلیٹیلٹس کم ہونگے اور وہ علاج کے لیے لندن جائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved