امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم کی دوشنبے میں تاجک صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری کی پیش کش

دوشنبے(این این آئی)وزیراعظم محمدشہباز شریف کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قصر ملت (ایوان صدر)آمد پر تاجک صدر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ان کا سرخ قالین پر استقبال اور اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ تاجکستان کے صدر نے اپنی کابینہ کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایااس موقع پر وزیراعظم نے بھی اپنے وفد کے ارکان کو تاجکستان کے صدر سے متعارف کرایا۔ملاقات میں امام علی نے پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی، معدنیات، صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی لا محدود استعداد موجود ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تاجک صدر کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور پاکستانی اور تاجک اقوام کے مابین سماجی روابط کو وسعت دینے کی دعوت بھی دی۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچے جہاں دوشنبے میں تاجک وزیراعظم، وزرا، میئر اور پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ادھر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دوشنبے میں وزیر اعظم کی مجلسی اولی محمد طائر زویر ذوکر زادہ، تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسولزادہ اور مجلس نمائندگان کے چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطح تبادلوں کا حصہ ہے۔دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے جبکہ ملاقات میں علاقائی رابطوں، تجارت، عوام سے عوام کے رابطوں اور توانائی کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی امور پر تعاون کے شعبوں میں فریق پر بات چیت ہوگی۔اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved