امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حافظ نعیم الرحمان کا بجلی بلوں ،ٹیکسز میں اضافہ کے خلاف 12جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

لاہور ( این این آئی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی بلوں اور ٹیکسز میں اضافہ کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق دو عوام کو تحریک کے تحت وفاقی دارالحکومت میں 12جولائی بروز جمعہ کو دھرنا دیا جائے گا، شٹرڈان ہڑتال کے لیے بھی مشاورت جاری ہے، کسی بھی وقت اعلان کر سکتے ہیں،حکومت ہوش کے ناخن لے، اس کے پاس کوئی دوسری صورت نہیں، اسے پیچھے ہٹنا ہو گا، عوام کو ریلیف دو، بجلی کے بل اور ٹیکسز کم کرو، ہم اسلام آباد میں بیٹھیں گے اور وہیں سے پورے پاکستان کا کیس لڑیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔سیکرٹری جنرل امیر ا لعظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے حق دو عوام کو تحریک کا آغاز منصورہ میں ملک بھر سے آئی ہوئی جماعت اسلامی کی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بجلی کے بل بم بن گئے، عوام بلوں کی ادائیگی کے لیے گھر کی اشیا اور خواتین زیور فروخت کر رہی ہیں، پٹرول، گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد مزید اضافے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔

حکمران طبقات، اراکین اسمبلی، سول ملٹری بیوروکریسی اور ججز اپنی مراعات کے لیے ایک ہو گئے، جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے، ملک میں مخصوص طبقہ پنپ رہا ہے، عوام صحت، تعلیم سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہے، نوجوان اور پروفیشنلز مایوس ہو کر ملک سے بھاگ رہے ہیں، تنخواہ دار طبقہ انتہائی اذیت کا شکار ہے، پٹرولیم لیوی بڑھا دی گئی، بجلی بلوں میں فکس ٹیکس عائد کرنے کے اعلانات ہو رہے ہیں، شدید بحران کی سی کیفیت ہے، کوئی سیاسی پارٹی عوام کی بات نہیں کر رہی، جماعت اسلامی لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔

دھرنے کے خاتمہ کی کوئی تاریخ نہیں دے سکتے۔امیر جماعت نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے، آئی پی پیز بجلی پیدا نہ کر کے بھی اربوں کے کیپسٹی چارجز وصول کر رہی ہے، کے الیکٹرک کراچی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کر رہی ہے، لوگ گرمی اور حبس سے مر رہے ہیں، کے الیکٹرک مراعات یافتہ طبقہ کو خرید لیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، نیپرا، آئی پی پیز اور حکومت کا شیطانی گٹھ جوڑ ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام کو دبانے، فوجی آپریشنز اور فارم 47سے مسلط ہونے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں ترک کریں، یہ چاہتے ہیں عوام کو مایوس کر کے اپنی من مانیاں جاری رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے برملا اعتراف کیا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کیا، حکمران غلامی پر شرمند ہونے کی بجائے فخریہ اعلان کر رہے ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی پاکستان میں جمہوریت سے متعلق قرارداد پر سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی ملک کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں تاہم یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ مداخلت کے مواقع کیوں ملتے ہیں۔ انہوںنے خبردار کیا کہ حکومت دھرنا کو روکنے کی کوشش نہ کرے اس سے مزاحمت میں مزید اضافہ ہو گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved