امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

کھٹمنڈو(این این آئی) نیپال کے مغربی علاقے میں مون سون کی شدید بارش کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 3 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور کئی گھر تباہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کے سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ مون سون سیزن کی موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور اس کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوئے اور ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسکیو اینڈ ریڈکشن منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈیزان بھٹارائے نے بتایا کہ دارالحکومت کھٹمنڈو سے 156 میل دور ضلع گلمی کے گاں ملیکا میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاندان کے افراد گھر میں سو رہے تھے کہ ان کا گھر لینڈ سلائیڈ کی زد میں آگیا اور تباہ ہوگیا۔ڈیزان بھٹارائے نے بتایا کہ پانچوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور مذکورہ خاندان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

دوسرے ضلعے سیاگجا میں لینڈ سلائیڈ سے ایک خاتون اور ان کی تین سالہ بیٹی ہلاک ہوگئیں اور ان کے گھر کا بھی صفایا ہوگیا، اسی طرح ضلع بگلنگ میں بھی لینڈ سلائیڈ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔نیپال میں جون کے وسط سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈ، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مون سون سیزن کے دوران نیپال کے خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سالانہ لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور سیکڑوں ہلاکتیں رپورٹ ہوتی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved