ممبئی (این این آئی)شردھا کپور نے ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھنے کے بعد امیتابھ بچن کی شان میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے ان کی زبردست تعریف کرڈالی۔میگا اسٹار امیتابھ بچن نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ میں ’اشوتتھاما‘ کے طور پر ان کی اداکاری کو کافی سراہا جارہا ہے،
اب اداکارہ شردھا کپور بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہیں اور کچھ الگ ہی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔فلم دیکھنے کے بعد شردھا نے بگ بی کی تعریف کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’’کیا نارتھ، کیا ساؤتھ، کیا ایسٹ، کیا ویسٹ۔ سارہ سنیما ایک طرف، امیتابھ بچن ایک طرف۔اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ امیتابھ بچن اپنے آپ میں ہی ایک سنیما کی کائنات ہیں، جیسے ہی شردھا نے یہ پوسٹ شیئر کی اس پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔