لاہور( این این آئی )پاکستان ریلوے نے مالی سال 2023-24میں88 ارب سے زائد کی آمدن حاصل کی جو اس سے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں40فیصد زائد ہے ۔ریلوے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال پاکستان ریلوے نے 63 ارب روپے آمدن حاصل کی تھی ۔
ریلوے کو گزشتہ مالی سال کے آغاز میں وفاقی حکومت سے 73 ارب آمدن کا ہدف ملا تھا تاہم ریلوے نے 88ارب روپے کی آمدن حاصل کی ۔ریلو ے کو مسافر ٹرینوں سے 47 ارب ،مال گاڑیوں سے 28 ارب ،ریلوے کی زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد کاریونیو حاصل ہوا۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ مذکورہ کامیابی ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے،مالی سال 2024-25میں آمدن کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔