امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرا دی گئی

لاہور (این این آئی)قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور کی گرائی گئی مرکزی بلڈنگ کا ملبہ تیزی سے اٹھائے جانے کا کام جاری ہے، اگلے چند روز میں ملبہ مکمل طور پر اٹھا لیا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کا ہدف ہے، ان دنوں اسٹیڈیم میں کام ڈبل شفٹ میں جاری ہے جبکہ گرانڈ اسٹاف معمول کے مطابق گرانڈ کی تیاری میں مصروف ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کام میں تیزی لانے اور کوئی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔منصوبے کے مطابق مین بلڈنگ کو گرانڈ کے قریب بنایا جائے گا جبکہ مین بلڈنگ کے فرنٹ پر ہوسپیٹیلیٹی باکسز بنائے جائیں گے اور عقب پر دفاتر ہوں گے۔عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے کچھ حصے پر بھی باکسز بنانے کا منصوبہ ہے، ان انکلوژرز کی گنجائش بڑھانے اور مین بلڈنگ میں انڈر گرانڈ پارکنگ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کی بھی اپ گریڈیشن کا منصوبہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved