امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کون بنے گا مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن ؟جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان فائنل معرکہ کل ہوگا

بارباڈوس(این این آئی)کون بنے گا مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن ؟جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان نویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل ہفتہ کوکنگسٹن اوول، برج ٹائون، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 29جون کو کنگسٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں ہوگا۔ اس سے قبل مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے انگلش ٹیم کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں سب سے زیادہ دو، دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن رہ چکی ہیں۔بھارتی ٹیم اس سے قبل 2007 میں ایک مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن رہ چکی ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم تاحال ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہے، ان کے علاوہ پاکستان سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھارت کی ٹیم 2007، پاکستان نے 2009کے مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ انگلینڈ نے 2010کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر اور 2022 میں پاکستان کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے 2012اور 2016 ، بھارت نے 2007، سری لنکا2014اور آسٹریلیا نے 2021میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجایا۔ جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں نویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کے لئے پہلے ہی ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں جن کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ کل ہفتہ کو کینسنگٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved