ممبئی(این این آئی) پرابھاس اور دپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرلر فلم ’کالکی 2898‘ نے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ریلیز کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سنگاپور میں بڑے پیمانے پر ریلیز ہوئی جس میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 اسکرینوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔
’کالکی 2898‘ خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ اسکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی مختلف فلم تجزیہ کاروں کی طرف سے تبصرے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور فلم میں پرابھاس اور امیتابھ بچن کے ایکشن مناظر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے اور فلم کی کہانی نہایت شاندار ہے۔فلم کا دورانیہ 180 منٹ 56 سیکنڈ ہے جس سے یہ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی ہے۔