امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہماری حج کی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کرنیوالوں کو اللہ ہدایت دے، ندا یاسر

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ہماری حج کی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے۔ندا یاسر اور یاسر نواز نے حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کی اور اس دوران دونوں انسٹاگرام پر متحرک دکھائی دیے، دونوں نے متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اور یوٹیوب پر ولاگز بھی بناکے پوسٹ کیے۔

ویڈیوز دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے پر تنقید کی گئی جس کا جواب ندا اور یاسر نے مارننگ شو کے سیٹ پر بنائے گئے ایک وی لاگ میں دیا۔ندا یاسر نے شوہر کے سوال پر تنقید کرنے والے افراد کو ہدایت کی دعا دی اور کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ ٹرولرز کو ہدایت دے، وہ تصویروں سے کچھ سیکھیں اور اپنے ضروری کام چھوڑ کے اس ضروری کام کو سرانجام دیں۔

دوسری جانب یاسر نواز نے کہا کہ ہمارے بارے میں جس نے جو کہنا ہے وہ کہتا رہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم جانیں یا ہمارا خدا جانے، ہم نے جو عبادتیں کیں، جو نیک کام کیے وہ ہمارا اور اللہ کا معاملہ ہے۔یاسر نے ساتھ ہی ایک ویڈیو دکھائی اور کہا کہ وہاں جتنے بھی لوگ تھے سب ہی اپنی یادگار کے طور پر تصاویر اور ویڈیوز بنارہے تھے، صرف ہم نے نہیں بنائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حج کے دوران بھی ٹرول کرنے والوں کے لیے دعا کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved