امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہماری کسی قسم کی کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی، یہ سب باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں،قیصرہ الٰہی

لاہور ( این این آئی)مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کی اہلیہ بیگم قیصرہ الٰہی نے خاندانی صلح کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کا چودھری پرویزالٰہی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں، ہماری کسی قسم کی کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی، یہ سب باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، چودھری پرویزالٰہی کی رہائی اللہ کے کرم سے ہوئی،

عدالتوں نے ہمیں انصاف فراہم کیا۔ قیصرہ الٰہی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے شجاعت صاحب کو ایک پیغام دیا ہے جب تک ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا کوئی بات نہیں ہو گی، چودھری پرویزالٰہی نے اپنے حالیہ بیان میں بھی اس بات کو واضح انداز میں کہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مونس الٰہی ہی نہیں بلکہ چودھری پرویزالٰہی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے، چودھری پرویزالٰہی ق لیگ میں جانے کو نہ اب تیار ہیں اور نہ آئندہ ایسا ہو گا،

یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں، ق لیگ اب ایک ایسی جماعت بن چکی ہے جو چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے، کوئی بھی عقل اور شعور رکھنے والا شخص ق لیگ کا ممبر نہیں بن سکتا۔ قیصرہ الٰہی نے مزید کہا کہ چودھری شجاعت کے دونوں بیٹے سارا وقت ہمارے خلاف جھوٹ پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں، پچھلے سال سوا سال سے یہ دونوں مختلف ذرائع سے اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، نہ جانے یہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved