امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حساس ادارے وزیر اعظم کے ماتحت ہیں ان کو ذمہ داری لینی ہوگی، جسٹس شاہد کریم

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج کو حساس ادارے کی جانب سے مبینہ ہراساں کرنے کے ازخود نوٹس کو رٹ پٹیشن میں تبدیل کردیا جبکہ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ حساس ادارے وزیر اعظم کے ماتحت ہیں ان کو ذمہ داری لینی ہوگی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے دوران ازخود نوٹس کو رٹ پٹیشن میں تبدیل کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے کہ میں اس کیس میں ایک پراسیکیوٹر مقرر کروں گا اور ایک عدالتی معاون بھی مقرر کروں گا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ اگر ہمیں پتا چلے کہ کس نے جج صاحب سے ملنے کی کوشش کی تو ہم اس کی تفتیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ عدالت ہدایت جاری کرے گی کہ وزیر اعظم پاکستان حساس اداروں کے حوالے سے ذمہ داری اٹھائیں، اگر اس کے بعد بھی کچھ ہوا تو ہم براہ راست وزیر اعظم سے پوچھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اس کی ذمہ داری لینی ہوگی کیونکہ یہ ان کے ماتحت ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو ہدایت جاری کی جائے گی ،عدالت کے باہر راستے بند متعلقہ جج سے مشاورت کے بعد کیے جائیں، آئی جی پنجاب اس حوالے سے تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کریں۔

فاضل جج نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالتوں کے تمام ججز موبائل میں کال ریکارڈ کرنے والی ایپس رکھیں، اگر کوئی ایسی فون کال آئے تو اسے ریکارڈ کیا جائے۔فاضل جج نے کہا کہ ملک کے اعلی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائیں ،ذمہ دار سینئر پولیس افسرانسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا سے رابطہ کرسکتا ہے۔عدالت نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے وزیر اعظم کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سکیورٹی اداروں کے لیے گائیڈ لائن تعین کریں ،عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس کو پابند کر دیا کہ عدالتوں میں اس طرح کا واقعہ ہوا تو پولیس ذمہ دار ہوگی ،عدالت نے پولیس افسران کو توہیں عدالت کے شوکاز نوٹس کے جوابات داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے وفاقی حکومت کی طرف سے جواب کے لیے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت پولیس اور دیگر اداروں سے تعاون کے لئے تیار ہے۔آر پی او سرگودہا ،ڈی پی او سرگودہا ،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی،ایس ایچ او اور دیگر نے توہین عدالت کے شوکاز کے جوابات داخل نہ کرائے ۔عدالت میں پولیس افسران اور ملازمیں نے شوکاز نوٹس کے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی ۔عدالت نے درخواست پر سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved