امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں نرخ بڑھ گئے

کراچی (این این آئی)آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے طوالت اختیا کرنے اور ادائیگیوں کے دبا کے باعث جمعرات کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹیں ایک دوسرے کی مخالف سمت میں گامزن رہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان رہی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کے معاملے کی عدم شمولیت سے پروگرام کی بحالی مزید طول اختیار کرنے اور ادائیگیوں کے دبا کے باعث جمعرات کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں صورتھال ایک دوسرے کے برعکس رہی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا اور انٹربینک مارکیٹ میں سستا ہوگیا۔

گذشتہ چند روز سے یہ دونوں مارکیٹیں ایک دوسرے کی مخالف سمت میں گامزن ہیں، اوپن مارکیٹ میں سپلائی بڑھتے ہی ڈالر کی قدر میں جبکہ سپلائی رکتے ہی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب ہوتا دیکھا جارہا ہے۔جمعرات کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی پیش قدمی جارہی رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ 5 روپے کے بڑے اضافے سے 305روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر اتار چڑھا کا شکار رہی جس سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 8 پیسے کی کمی سے 286.80روپے کی سطح پر بند ہوئے۔وزیراعظم کے جون میں آئی ایم ایف سے پروگرام کا معاہدہ طے پانے کے دعوے پر گذشتہ روز تک زائد قیمتوں پر ڈالر فروخت کرنے والوں کی خواہمشندوں نے تیزی سے ڈالر فروخت کیے۔بعد ازاں بجٹ پر آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ طور پر مزید سخت شرائط پر قرض پروگرام کی بحالی سے لوگوں نے ہولڈ شدہ ڈالر کے ذخائر فروخت کرنے سے احتراز کیا جس کی وجہ سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی میں کمی اور اس کی قدر میں یک دم بڑا اضافہ ہوا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved