امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

روسی آرمی چیف اور سابق وزیرِ دفاع کے وارنٹِ گرفتاری جاری

ماسکو(این این آئی)بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی)نے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیرِ دفاع کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں شہری اہداف پر حملے اور جنگی جرائم کے الزام میں ان افراد کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیگ میں قائم عدالت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ججوں کے خیال میں یہ ماننے کی بنیادیں موجود ہیں کہ روسی افواج نے جو 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک یوکرین کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر کے خلاف میزائل حملے کیے اس کے یہ افراد ذمہ دار تھے۔

عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے دوران روسی افواج نے یوکرین میں متعدد مقامات پر سیکڑوں الیکٹرک پاور پلانٹس اور سب اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں حملے کیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس شہریوں یا سویلین انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی تردید کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال عدالت نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ بھی جاری کیے تھے،ان پر یوکرین سے بچوں کے اغوا کی ذمہ داری کا الزام لگایا گیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved