کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بے چینی اور ڈپریشن جیسی ذہنی مشکلات سے دو چار ہیں۔اداکارہ نوشین شاہ شوبز انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں، وہ کم مگر معیاری کام کو اہمیت دیتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اْن کے پروجیکٹس دیگر فنکاروں کے مقابلے میں بہت کم سامنے آتے ہیں۔
اداکارہ نوشین شاہ اپنے منفرد اور بے باک خیالات کے سبب بھی خوب شہرت رکھتی ہیں۔اداکارہ کے ایک انٹرویو پر کئی سرخیاں بن جاتی ہیں۔نوشین شاہ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اْنہیں مکمل طور پر با حجاب دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کا اپنی اس اسٹوری میں مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتانا ہے کہ ’میں اپنے تمام مداحوں سے درخواست کروں گی کہ میرے لیے دعا کریں، میں بے چینی اور ڈپریشن سے گزر رہی ہوں، مجھے دعاؤں کی ضرورت ہے۔