امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عوام کے لیے ایک اور بری خبر، سندھ حکومت نے زیر زمین پانی پر ٹیکس عائد کردیا

کراچی (این این آئی)مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، سندھ حکومت نے زیر زمین پانی پربھی ٹیکس عائد کردیا۔میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سے ملاقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔میئرکراچی نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں پانی کی چوری کو روکنے کیلئے ڈیجیٹل میٹرز نصب کرنے کا عمل یکم اگست سے شروع ہوگا۔

سندھ حکومت نے زیرزمین پانی نکالنے، کھپت اورمینجمنٹ پرمیٹر لگا کر پیسے عائد کرنے کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کا اطلاق کراچی ڈویژن اوراس طرح کے اضافی علاقوں پرلاگو ہوں گا، اس میں ہوٹل، ریستوران، مینوفیچکرنگ، پروسسینگ، کارپوریشن، تجارتی استعمال، بوٹلنگ، پیکجنگ اور تعلیمی ادارے سب شامل ہیں۔اس کے علاوہ سوسائٹی،کو آپریٹو سوسائٹی، رہائشی کمپلیکس، اپارٹمنٹ، فلیٹس، ہائی رائز بھی شامل ہیں جبکہ انفرادی رہائشی مکانات شامل نہیں ہیں۔

مرتضی وہاب نے کہا سی او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا نے صنعتی علاقوں میں پانی کے میٹرز نصب نہ کرنے کیلئے فون کیا ہے اس کے علاوہ کمرشل سیکٹر کیلئے زیر زمین پانی نکالنے پرسب سائل پالیسی تیارکرلی ہے۔میئرکراچی نے کہا کہ اس سے سالانہ 1 ارب روپے آمدنی متوقع ہے، اس کے علاوہ اب انڈسٹری کو ملنے والا زیر زمین پانی بھی میٹر کے ذریعے چیک ہوگا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کو ساڑھے چار ارب روپے کا 550 ملین گیلین پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن واٹر بورڈ کو ساڑھے چار ارب میں سے ڈیڑھ ارب روپے ملتے ہیں۔

میئرکراچی نے کہا کہ پانی کی چوری کو روکنے کیلئے 3200 ٹینکرز کو رجسٹرڈ کیا ہے مزید 2300 ٹینکرز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا، جبکہ پانی کی چوری کو روکنے کیلئے 9 ماہ میں 150 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کاروائی کی ہے۔مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ کے الیکٹرک سے بجلی کے کھمبوں کی مد میں تقریبا 3 ارب روپے کا تنازعہ چل رہا ہے، کراچی میونسپل کارپوریشن کی 9 ہزار دکانوں سے 35 کروڑ ماہانہ کرایہ وصول کیا جائے گا، اس کے علاوہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 100 سے 400 روپے تک کے ایم سی ٹیکس سے سالانہ 4 ارب روپے آمدنی متوقع ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved