امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی سی بی کا احمد آباد میں ورلڈ کپ میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں پی سی بی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو واضح کردیا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کے دوران بھارتی شہر احمد آباد میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا سوائے فائنل میچ کے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نجم سیٹھی نے بارکلے اور ایلارڈائس کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے میچ احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں تاہم اگر ہمیں کوئی فائنل میچ وہاں کھیلنا پڑے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔انہوں نے آئی سی سی سے کہا کہ اگر قومی ٹیم کو حکومت سے اکتوبر اور نومبر میں شیڈول عالمی ایونٹ کے لیے بھارت جانے کی اجازت مل جاتی ہے تو پھر پاکستان کے میچز کو چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں شیڈول کیا جائے۔

آئی سی سی کے سربراہان نے گزشتہ ہفتے نجم سیٹھی سے لاہور میں ملاقات کی تھی۔رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا ( بی سی سی آئی )پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں شیڈول کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب بھارت کی طرف سے ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد اس بات کے امکانات ہیں کہ پاکستان بھی 50اوور کے فارمیٹ کا میگا ایونٹ کھیلنے کے لیے پڑوسی ملک نہ جائے۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کی شرکت کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved