امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جولائی میں شدید بارشیں، این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

لاہور ( این این آئی) جولائی میں ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف مقامات پر 21جولائی تک ہلکی بارشیں متوقع ہیں، 21جولائی سے تینوں ڈویژنز میں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یکم سے 15جولائی تک لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، 15جولائی تک اسلام آباد میں 15تا 50ملی میٹر بارش ہوگی، جولائی کے آخر میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان میں پہاڑوں پر، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،

میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھرمیں جولائی کے مہینے میں 30تا 75ملی میٹر بارش متوقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جولائی کے چوتھے ہفتے میں گلگت بلتستان کے ضلع استور میں بارش متوقع ہے، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر موسلادھاربارشیں ہو سکتی ہیں، بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved