امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تمام قیدیوں کو عدالت روانگی سے قبل لنچ باکسز ،ٹھنڈے پانی کی بوتلوں کی فراہمی

لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جیلوں سے عدالتوں میں پیشی پر جانے والے اسیران کی بڑی مشکل آسان کر دی گئی ہے۔ اب پنجاب بھر سے تمام قیدیوں کو عدالت روانگی سے قبل لنچ باکسز اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

اب بخشی خانے میں قیام کے دوران اسیران دوپہر کا کھانا سہولت سے کھا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کی تمام 43 جیلوں میں روزانہ اوسطا 7 ہزار قیدیوں کو عدالت جاتے ہوئے کھانا اور ٹھنڈا پانی دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی فلاح کے اس پروگرام کو قیدیوں اور اہل خانہ کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلاحی اداروں کی جانب سے زبردست پزیرائی ملی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں معیاری آٹے کی فراہمی کیلئے آٹا چکیوں کی تنصیب کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ جیلوں میں ٹریکٹر و دیگر زرعی آلات فراہم کر دیے گئے ہیں جن کی مدد سے جیلوں کی زمین کو قابلِ کاشت بنایا جارہا ہے۔ اس کے نتیجے میں قیدیوں کے کھانے کیلئے جیل ہی میں تازہ سبزیاں اور گندم اگائی جا رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب جیل ملازمین اور اسیران کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved