اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں سوات کے معاملے پر قرار داد منظور کرلی گئی ۔ اتوار کو وقفے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے سوات کے معاملے پر قرار داد ایوان میں پیش کر دی۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ اقلیتوں کے تحفظ کو وفاقی و صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں، اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیا جائے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایوان نے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کی پیش کردہ قرار داد کثرتِ رائے سے منظور کر لی۔