امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قومی اسمبلی ،ایم کیو ایم کا زرعی ٹیکس لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے زرعی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کر دیا۔اتوار کو اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ گندم بیچ کر منافع کمانے والوں پر ٹیکس لگایا جائے، ایم کیو ایم مطالبہ کرتی ہے کہ زرعی ٹیکس لگایا جائے۔

امین الحق نے مطالبہ کیا کہ ای او بی آئی کا معاوضہ 10 سے بڑھا کر 12 ہزار کیا جائے، 12 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ختم کیا جائے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رکنِ قومی اسمبلی امین الحق نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی میں بجٹ ختم ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کو دیکھیں تو ہماری ملکی صورتِ حال اچھی نہیں، دفاع کے لیے 2100 ارب روپے رکھنا بہترین فیصلہ ہے، افواجِ پاکستان سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں تو ہم سوتے ہیں۔

سید امین الحق نے کہا کہ پرنٹ میڈیا زوال کا شکار ہے، صحافی بے روزگار ہو رہے ہیں، نیوز پرنٹ پر 10 فیصد جی ایس ٹی ختم کیا جائے، ایم کیو ایم ایوان میں حکومت کی دوسری بڑی اتحادی جماعت ہے، ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم کی کوشش کی جا رہی ہے، پیکا ایکٹ میں کسی بھی ترمیم سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔امین الحق نے کہا کہ حکومت پیکا ایکٹ میں ترمیم سے پہلے اے پی این ایس، سی پی این ای اور پی ایف یو جے کو اعتماد میں لے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved