کراچی(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے آپا کہنے پر ہمایوں سعید کو کرارا جواب دے دیا۔گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ تمام فنکار میری عزت کرتے ہیں اور اکثر شوٹنگز کے دوران بات چیت میں مجھے آپا کہتے ہیں جس کا مجھے برا نہیں لگتا ۔لیکن ایک بات ہے جو ناگوار گزرتی ہے وہ یہ کہ آپا وہ کہے جو مجھ سے چھوٹا ہو، میرا عمر یا مجھ سے بڑا مجھے آپا کہہ کر مخاطب کرے گا تو ل؛ازمی برا لگے گا۔
اس حوالے سے انہوں نے اداکار ہمایوں سعید کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے گزشتہ دنوں ہمایوں سعید کو بھی کہہ دیا تھا کہ تم مجھے آپا مت کہا کرو کیونکہ تم سے عمر میں چھوٹے میرے شوہر ہیں۔آج کل ڈراموں میں زیادہ نظر نہ آنے کے سوال پر بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ مجھے ڈراموں کی ایسی کہانیاں یا کردار نہیں نہیں مل رہے جو میں خوشی خوشی کرسکوں۔بشریٰ آپا کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے آج کے دور میں بھی اڈاری، سیتا باگڑی اور رفعت آپا جیسے اسکرپٹ کا انتظار ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم آج کل ایک دوسرے پر بہت طنز بہت کرتے ہیں جوکہ ایک غلط عمل ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہر انسان ایسا نہیں ہوتا اس کے حالات اور ماحول اس کو ایسابنا دیتے ہیں لین اس عادت پر قابو پاکر ختم کیا جاسکتا ہے۔