امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سنکیانگ میں سینکڑوں دیہاتوں کے مسلم نام تبدیل کردیئے گئے

لندن (این این آئی)ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) کے مطابق چین نے سنکیانگ کے علاقے میں سینکڑوں دیہاتوں کے مسلم نام تبدیل کر دیے ہیں جس کا مقصد ایغور مسلم ثقافت کو مٹانا ہے۔بی بی سی کے مطابق ایچ آر ڈبلیو نے رپورٹ میں بتایا کہ سنکیانگ کے سینکڑوں دیہاتوں کے نام کو 2009 سے 2023 کے عرصے درمیانی عرصے میں تبدیل کر دیا گیا جن کے نام ایغوروں کے مذہب، تاریخ یا ثقافت سے متعلق تھے۔

’’سلطان‘‘ اور ’’مزار‘‘ جیسے الفاظ کو ’’ہم آہنگی‘‘ اور ’’خوشی‘‘ میں تبدیل کردیا گیا۔ بی بی سی نے ان الزامات کے بارے میں لندن میں چین کے سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا۔ایچ آر ڈبلیو اور ناروے میں قائم تنظیم ایغور ایچ جی ای ایل پی کے محققین نے گزشتہ 14 برس کے عرصے میں چین کے قومی ادارہ شماریات کی ویب سائٹ سے سنکیانگ کے گاؤں کے ناموں کا مطالعہ کیا۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں سنکیانگ کے 25,000 گاؤں میں سے 3,600 کے نام تبدیل کیے گئے تھے۔

ایچ آر ڈبلیو نے کہا کہ تقریباً 630 تبدیلیاں ایغور مذہب، ثقافت یا تاریخ کے حوالہ جات کو مٹانے کا باعث بنتی ہیں۔حالیہ برسوں میں، چینی حکام سنکیانگ میں اقلیتی اویغور آبادی کو چینی ثقافت کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش میں معاشرے کو یکسر تبدیل کر رہے ہیں۔چین کی ایغور آبادی کے لیے معنی خیز الفاظ مثلاً Hoja (صوفی مذہبی استاد کا لقب)، سلطان کو ’’چینی کمیونسٹ پارٹی کے نظریے‘‘ کی عکاسی کرتے ہوئے لفظ ’’ہم آہنگی‘‘ اور ’’خوشی‘‘ میں تبدیل کردیا۔

رپورٹ کے سنکیانگ کے جنوب مغرب میں واقع ایک گاؤں اکٹو کا ذکر کیا گیا جس کا نام 2018 میں ’سفید مسجد‘ سے ’اتحاد‘ رکھ دیا گیا۔چین کے زیادہ تر ایغور مسلمان ملک کے شمال مغرب میں سنکیانگ، چنگھائی، گانسو اور ننگزیا جیسے علاقوں میں رہتے ہی جبکہ چین میں تقریباً 2 کروڑ مسلمان آباد ہیں۔ اگرچہ چین سرکاری طور پر ایک ملحد ملک ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وہ مذہبی آزادی کا روادار ہے۔ہیومن رائٹس واچ کی قائم مقام چائنہ ڈائریکٹر مایا وانگ نے کہا کہ چینی حکام سنکیانگ کے سینکڑوں گاؤں کے مسلم ناموں یا شناخت کو تبدیل کررہی ہے جو حکومتی پروپیگنڈے کی عکاسی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved