امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سرکاری محکموں کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ،وزیراعلی مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور ( این این آئی)پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میںبہتری لانے کے لئے وزارتوں اور محکموں کی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیاہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے منظوری دے دی اور 14 رکنی خصوصی اعلی سطح کی کمیٹی قائم کر دی اور 60 دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔ری سٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ہوں گی،

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر قانون صہیب احمد بھرت بھی کمیٹی کے رکن ہوںگے۔ خسارے کے شکار اداروں کی ڈائون سائزنگ کی جائے گی ۔ایک ہی طرح کے فرائض سرانجام دینے والے زائد اداروں کو ختم کردیا جائے گا – بتایا گیا کہ وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔ ری سٹرکچرنگ اور ڈائون سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ، آسان اور تیز بنایاجائے گا۔ری سٹرکچرنگ اور ڈائون سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی ۔حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved