لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرلاہورفری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں توسیع کر دی گئی ۔ وزیر اعلی مریم نواز کے ہدایت پرلاہورکے مزید 100پوائنٹس پر’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘سروسز شروع کر دی گئی ہے ۔ پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی نے’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘کو 100پوائنٹس سے بڑھا کر 200 پر ایکٹو کر دیا۔
مانگا منڈی،ملتان روڈ، بند روڈ،چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا،مراکہ ودیگر علاقوں میں فری وائی فائی شروع کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کیلئے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے ، ایمرجنسی میں’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘کے ذریعے پولیس اور اہلخا نہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ، فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘کے ذریعے واٹس ایپ کال یا میسج کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج متعلقہ پوائنٹ سے300 فٹ تک ہے، ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘کے ذریعے مختلف ایپلی کشن کو ڈائون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے، ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ سروس ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ سروس فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کے لئے نہیں ہے۔