امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایف بی آر نے ٹیکس تنازعات کیلئے اپیل کا نیا نظام متعارف کروا دیا

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے اربوں روپے کے ٹیکسز کے زیر التوا کیسز کو اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو (اے ٹی آئی آر) میں منتقل کرنے کی آخری تاریخ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل (سی آئی آر اے)کے سامنے زیر التوا ٹیکس تنازعات جن میں انکم ٹیکس یا ریفنڈ کی مد میں 2 کروڑ روپے سے زائد، سیلز ٹیکس کی مد میں 10 کروڑ سے زائد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 50 لاکھ روپے شامل ہیں، کو نئے قائم کردہ اے ٹی آئی آر میں منتقل کیے جائیں گے۔

سی آئی آر اے، اے ٹی آئی آر کی حدود سے باہر کے مقدمات کی سماعت کرے گا، اپیل کا نیا نظام ٹیکس قوانین (ترمیمی)ایکٹ 2024 کے ذریعے لاگو کیا گیا تھا، جو فنانس بل 2024 کا حصہ نہیں تھا۔نئی اپیلیں بھی اس حد کی پیروی کریں گی کہ آیا اے ٹی آئی آر یا سی آئی آر اے مقدمہ دائر کرے گا اور ان اداروں کے فیصلوں کو متاثرہ افراد ہائی کورٹس میں چیلنج کرسکتے ہیں۔نئی ترمیم کے مطابق سی آئی آر اے یا اے ٹی آئی آر کے حکم نامے سے 30 دنوں تک کمشنر کوئی ٹیکس وصول نہیں کریگا، کمشنر حکم جاری ہونے کے فورا بعد ان افراد سے ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیتا ہے، یہاں تک کہ متاثرہ فریق کو فیصلے کی کاپی بھی موصول نہیں ہوتی۔

اے ٹی آئی آر درخواست دائر ہونے سے 90 دنوں کے اندر اپیلوں کا فیصلہ کریگا لیکن ان میں ٹیکس قوانین (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے شروع میں زیر التوا اپیلیں شامل ہیں، جنہیں 180 دنوں کے اندر حل کرنا ضروری ہے، اگر اس مدت کے دوران کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو وزیر قانون وانصاف کو ایک بیان جاری کرنا ہوگا۔اے ٹی آئی آر نے اپیلوں کی مدت کو 180 دن سے کم کرکے 90 دن کر دیا گیا، اس کے باوجود، اگر ٹربیونل اس مدت کے دوران اپیل پر غور نہیں کرسکا تو فیصلہ آنے تک اسٹے برقرار رہے گا۔وفاقی حکومت کو اے ٹی آئی آر کے چیئرمین اور ممبران نامزد کرنے کا اختیار ہے، پہلے ایسے اختیارات وزیر اعظم کے پاس تھے، اے ٹی آئی آر ممبر بننے کے لیے اہلیت کے معیار میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ عدالتی اور اکانٹنٹ ممبران کے درمیان فرق کو ختم کیا جاسکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved