امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر نے ٹی 20 ورلڈکپ میں انوکھا ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد (این این آئی)امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے دوران اپنے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر لوکی فرگوسن نے اپنے 4 اوورز میں بغیر کوئی رن دئیے 3 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروادیا۔کھیلوں کی ویب سائٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں گروپ سی کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور پاپوانیوگنی کے درمیان آخری گروپ میچ کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دی تاہم نیوزی لینڈ پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے،

کیویز کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والے دونوں ٹیموں ویسٹ انڈیز اور افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھاجس کے بعد کیویز کا سفر ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے ہی مرحلے میں اختتام پذیر ہوگیا تھا۔پاپوانیوگنی کے خلاف اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بائولنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 78 رنز پر آٹ کردیا اور اس دوران کیوی فاسٹ بالر لوکی فرگوسن نے انوکھا ریکارڈ بھی قائم کیا۔لوکی فرگوسن نے ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 24 گیندوں پر کوئی رن نہیں دیا،

یعنی انہوں نے اپنے چاروں اوورز میڈن کروائے اور وہ 3 وکٹیں بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس پر انہیں مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔مجموعی طور پر ٹی20 کی تاریخ میں ایسا دوسری بار ہوا ہے جب کسی بالر نے اپنے چاروں اوورز میڈن کروائے ہوں۔اس سے پہلے کینیڈا کے فاسٹ بالر سعد بن ظفر نے 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ کوالیفائر رانڈ میں پاناما کے خلاف 4 اوورز میں بغیر کوئی رن دئیے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم لوکی فرگوسن ٹی20 ورلڈکپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بالر ہیں۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیوزی لینڈ گروپ مرحلے میں پاپوانیوگنی اور یوگینڈا کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہے لیکن ابتدائی دو میچوں میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان سے شکست کے باعث وہ ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved