امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یوکرین جنگ میں روس کی حمایت، نیٹو کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی

برسلز (این این آئی)نیٹو اتحاد کے سربراہ اسٹولٹن برگ نے یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کرنے پر چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ چین ایک طرف یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کر رہا ہے تو دوسری طرف یورپی اتحادیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحال رکھنے کیلئے بھی کوشاں ہے لیکن یہ دوہرا عمل زیادہ عرصہ نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ چینی مائیکرو الیکٹرانکس جیسی ٹیکنالوجیکل مدد سے روس میزائل بنا کر جنگ میں یوکرین کے خلاف استعمال کررہاہے۔نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک مقام پر آکر ہمیں سوچنا پڑے گا کہ اگر چین اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا تو ہمیں اس پر مالی پابندیاں عائد کرنا ہوں گی۔واضح رہے کہ روس کی حمایت کرنے پر چین پر پہلے ہی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، گزشتہ ماہ امریکا نے ہانگ کانگ اور چین میں موجودچینی 20 فرمز پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔دوسری جانب چین نے ماسکو کے ساتھ اپنے کاروباری تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے روس کو جان لیوا اسلحہ یا ایسی چیزیں فروخت نہیں کر رہا جن کا دوہرا استعمال ممکن ہو۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved