کراچی (این این آئی)اداکارہ نیلم منیر بھی عید الاضحیٰ پر بکرے خریدنے کی شوقین نکلیں لیکن انہیں منڈی نہ جاسکنے کا افسوس ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران نیلم منیر نے کہا کہ مجھے بکراخریدنے کا بہت شوق ہے لیکن میں کبھی منڈی نہیں جاسکی ہوں۔
نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میں کسی کے رعب میں نہیں آتی تاہم سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنا آسان ہے۔ شو میں اسکول لائف کا قصہ سناتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اسکول لائف کے دوران لڑکے مجھے لڑکی کی آواز بنا کر فون کیا کرتے تھے۔