لاہور( این این آئی)ایام تشریق کا اختتام ہوگیا ہے جس کے بعد حجاج کرام کی واپسی کل جمعرات20 جون سے ہونا شروع ہو جائے گی۔مقامی حجاج نے جدہ، مکہ مکرمہ، طائف، مدینہ منورہ، ریاض اور دیگر شہروں کی طرف روانگی شروع کردی۔بعد از حج آپریشن 20جون سے شروع ہو کر21جولائی تک جاری رہے گا۔
