امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شہبازشریف کی عید الاضحی اور عظیم اسلامی عبادت حج بیت اللہ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے عید الاضحی اور عظیم اسلامی عبادت حج بیت اللہ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں فلسطین اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانی کو بھی یاد رکھنا ہے جو کہ ظلم و ستم اور بربریت کے سامنے آہنی دیوار کی مانند ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ میں عید الاضحی اور عظیم اسلامی عبادت حج بیت اللہ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس مبارک موقع پر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے۔انہوںنے کہاکہ آج کے دن ہم حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی اور اطاعت کے جذبے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،

حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کا اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر سر خم تسلیم کرنے کا یہ عمل بارگاہ الٰہی میں اتنا محبوب ہوا کہ اسے تا قیامت امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے عبادت کی حیثیت سے لازم قرار دے دیا۔انہوںنے کہاکہ قربانی کا جذ بہ ایک ایسا عمل ہے جس کا مقصد انسان کا اپنی نفسانی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے قربان کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے با برکت موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تاکہ ہمارے ایسے ہم وطن بہن بھائی جو معاشی طور پر کمزور ہیں وہ بھی ان خوشیوں کو بھرپور طریقے سے منا سکیں۔ انہوںنے کہاکہ آج کے دن ہمیں فلسطین اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانی کو بھی یاد رکھنا ہے جو کہ ظلم و ستم اور بربریت کے سامنے آہنی دیوار کی مانند ڈٹ کر کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو عید الاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہم کنار فرمائے اور جذبہ ایثار و قربانی پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved