امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چاہت فتح علی خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد گلوکار چاہت فتح علی خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ایک انٹرویومیں چاہت فتح علی خان نے کہاکہ جب میں لندن کے اسکول کی ٹیم کاکپتان تھا تو عاقب جاوید کے والدمرحوم انہیں میرے پاس لائے اور کہا یہ میرا بیٹا ہے ان کا ٹرائل لے لیں، تو میں نے ان کا ٹرائل لیا اور انہیں اسکول کی ٹیم میں رکھا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے لندن کے فلیٹ میں ساتھ رہنے کے حوالے سے چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ عمران خان نے وقار یونس، عاقب جاوید، مشتاق احمد اور سعید انور سے کہا کہ آپ لوگوں نے جا کر فلاں فلاں ٹیموں کے لیے ٹرائل دینے ہیں تو یہ کھلاڑی جب ٹرائل دینے کے لیے آئے تومیرے پاس ہی رہے اور جس جس کا کانٹریکٹ ہوتا گیا وہ جاتا رہا۔انہوں نے بتایا کہ وقار یونس میرے ساتھ ساڑھے تین ماہ رہے اور پھر ان کا سرے کائونٹی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا تو پھر اس کے بعدوہ اپنے فلیٹ میں چلے گئے۔

چاہت فتح علی خان نے کہاکہ سارے کھلاڑی ہمارے بھائی ہیں اور ہمارے ساتھ پریکٹس کرتے رہے ہیں، مشتاق احمد سے تو حالیہ دورہ پاکستان میں ملاقات ہوئی تھی لیکن وقار یونس سے کوئی رابطہ نہیں ہے کیونکہ ان کی زندگی بہت مصروف ہو گئی ہے۔پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق سوال پر چاہت فتح علی خان نے کہاکہ میں کافی عرصے سے سن رہا ہوں کہ پاکستانی ٹیم کے دو کوچ ہیں، چار کوچ ہیں پانچ کوچ ہیں، کوچ ایک ہی اچھا ہوتا ہے اسے پتہ ہوتا ہے کہ کھلاڑیوں سے کیسے کام لینا ہے، میں ایک ہی کوچ ہوں گا مجھے کوئی بولنگ کوچ نہیں چاہیے، نا بیٹنگ کوچ چاہیے اور فیلڈنگ کوچ چاہیے، میں ٹیم کے لیے حاضر ہوں آپ کو صرف ایک ہی کوچ کی تنخواہ دینی پڑے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved