امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

مکہ مکرمہ (این این آئی)مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت سعودی عرب کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجدالحرام میں خطبہ دیا۔حرمین شریفین میں لاکھوں فرزندان اسلام نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی ، پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی نمازعید کے اجتماعات میں شرکت کی۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید الضحیٰ کی نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔

نماز کی ادائیگی کے بعد فضا عید کی تکبیرات کے ورد اور اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی، عید الضحیٰ کی نماز کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ، میں لاکھوں عازمین حج اور مقامی افراد شریک ہوئے۔سعودی عرب میں عید الضحیٰ کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع کے موقع پر حرم شریف کے شیخ الحدیث عبدالرحمان السدیس نے عید کی نماز کا خطبہ دیا۔حجاج کرام سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے اور قربانی کے بعد احرام کھول دیے جائیں گے۔اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved