لاہور( این این آئی)امیر جمعیت علما ئے اسلام (ف) سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ عید کی خوشیوں میں ہمیں غربا و مساکین کا بھی خیال رکھنا ہوگا،
آ ئیں عید پر ملک و قوم کیلئے ہر قربانی دینے کا عہد کریںیہ عید تقوی،ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے،فلسفہ قربانی تسلیم ورضا کی لازوال داستان ہے جس میں قدرت کی بے شمار حکمتیں پوشیدہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عید الاضحی ہمیں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی جذبہ اطاعت و فرمانبرداری سے لبریز گفتگو یاد دلاتی ہے جو قیامت تک کے لئے مشعل راہ اور تسلیم و رضا کی یادگار مثال ہے،
قربانی ہمیں اتحادواتفاق، اخوت اور ایثار کا درس دیتی ہے عید قربان کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ خالق کائنات کی مکمل اطاعت اختیار کرنا ہے رسول اللہﷺ کو امت سے اتنی محبت تھی کہ اپنی قربانی کیساتھ اپنی امت کی طرف سے بھی قربانی کا اہتمام فرماتے۔ عید کے موقع پر ہمسائیوں، مستحقین، اور غربا کا خیال رکھنے والے خوش نصیب ہیں ، سنت ابرہیمی کا بھی بنیادی مقصد تقوی کا حاصل کرنا ہے۔ جانور کے ہر بال کے بدلے میں قربانی کرنے والے کیلئے نیکی رکھی گئی ہے۔