امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ایکشن لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے خلاف کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اچھی پرفارمنس نہ رکھنے والے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوگی جبکہ کئی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قومی کرکٹرز کو گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔اس دوران قومی ٹیم ایشیا کپ، آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکام رہی۔ پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی ناکام رہی تھی۔یاد رہے کہ قومی کرکٹرز نے ذکا اشرف کے دور میں دبا ڈال کر اپنے معاوضوں میں اضافہ کروایا تھا، معاوضوں میں اضافہ کرانے کے بعد قومی ٹیم پچھلے دور میں ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ میں ناکام رہی۔ذرائع کے مطابق اب قومی کرکٹرز کے معاوضوں اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے حوالے سے فیصلے ہوں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور اعلی عہدیدار رات گئے دفاتر میں موجود رہے اور اس حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved