امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انگلینڈ نے عمان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

نارتھ سائونڈ(این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے عمان کو آئوٹ کلاس کرکے محض 3 اعشاریہ 1 اوورز میں 8 وکٹ سے شکست دیدی۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر نے 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ سالٹ 12، ول جیک 5 رنز بناسکے، جونی برسٹو 8 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

عمان کی جانب سے بلال خان اور کلیم اللّٰہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کے عادل رشید کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر مین ا?ف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر عمان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ عمان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13 اعشاریہ 2 اوورز میں 47 رنز اسکور کیے، اس کے ٹاپ اسکورر شعیب خان 11 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4 جبکہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔انگلینڈ اور عمان کے درمیان میچ نارتھ ساؤنڈ میں سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔دفاعی چیمپئن نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی، کرس جارڈن کی جگہ ریس ٹوپلے کو کھلایا گیا۔انگلش کپتان بٹلر نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ یہ واقعی ایک اچھی وکٹ لگ رہی ہے اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کس ہدف کا تعاقب کر رہے ہیں۔اس موقع پر عمان کے کپتان عاقب الیاس نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن آپ ٹاس پر انحصار نہیں کر سکتے، یہ بہت اچھی وکٹ ہے، بیٹنگ کے لیے بہت اچھا فلیٹ ٹریک ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved