ممبئی(این این آئی) بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے اداکاری کے ساتھ لکھاری بننے کا خواب بھی پورا کرلیا اور بچوں کیلئے ان کی لکھی گئی کتاب کے لانچ کا اعلان ہوا ہے۔پینگوئین انڈیا کے مشترکہ پروجیکٹ کے تحت اداکارہ کی ’ایڈ فائنڈز اے ہوم‘ کے نام سے کتاب کی رونمائی 16 جون کو کی جائے گی۔
اپنی پہلی کتاب کی اشاعت کا اعلان اداکارہ نے خود انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو کے ساتھ کیا اور مداحوں کو لانچنگ ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی۔پروفیشنل لحاظ سے عالیہ بھٹ سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی تیاری کررہی ہیں جس میں وہ رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی۔