امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کروں گا، عدت نکاح کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت دوران عدت نکاح کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی اور جلد سماعت کی اپیلوں پر سماعت 21 جون تک ملتوی کردی جبکہ جج افضل مجوکا نے کہا ہے کہ اگر میں زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کروں گا۔اپیلوں پر سماعت جج افضل مجوکا نے کی، بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری، عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا گزشتہ روز کا تحریری آرڈر عدالت میں پیش کر دیا، جج نے ریمارکس دیے کہ میں نے فیصلہ پڑھ لیا ہے، 27 جون تک سزا معطلی پر فیصلہ کرنا ہے، اگلے جمعے کی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر میں زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کروں گا، میرا جیل ٹرائل ہے، کل ممکن نہیں، میں نے رات کو خود فیصلہ ڈاؤن لوڈ کیا اور پڑھ لیا۔

اس پر وکیل عثمان گل نے کہا کہ اگلے روز کیلئے سماعت رکھ لیں ورنہ ہم آج بھی میسر ہیں آج ہی ہمیں سن لیں، جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ اگر دوسری پارٹی پیش نہ ہوئی تو میں آپ کو سن کر فیصلہ کر دوں گا، میں آرڈر لکھ رہا ہوں نوٹس سے بڑا کچھ ہوگا، اس میں تاریخ دیکھ لیں۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ خاور مانیکا اور ان کے وکیل کو 21 جون کو عدالت پیش ہوں، دیگر صورت میں ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کردیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved